چنبیلی کا استعمال


 

چمبیلی کے پھولوں کا سونگھنا ،مفرح اور مقوی دماغ ہے۔اس کے پتوں کے جوشاندے سے مضمضہ کرنادرددندان کو تسکین دینے اور مرض قلاع کو زائل کرنے کیلئے مفید ہے۔اس کی جڑ کے جوشاندہ سے درد اور سر دردوں میں نطول کرایا جاتاہے نیز اس کو اخراج بلغم اور کاسرریاح کیلئے پلاتے ہیں فالج لقوہ اور وجع المفاصل میں بھی استعمال کرتے ہیں۔

تقویت باہ کے لئے عضومخصوص پر لگاتے ہیں مدرحیض کیلئے اسکی جڑ کو جوش دے کر پلاتے ہیں۔سفید تلوں کوچھیل کے پھولوں میں بسا کر روغن کشید کیاجاتاہے۔جو کہ روغن چنبیلی کے نام سے مشہور ہے فالج لقوہ وجع المفاصل عرق النساء جیسے امراض میں اس کی مالش کرتے ہیں۔بدن مالش کرنے سے جلد کو ملائم بناتا ہے سرمیں لگانے سے دماغ کو تراوٹ و تقویت پہنچاتاہے۔


Comments

Popular posts from this blog

چنبیلی کا تعارف

چنبیلی اور اردو ادب

سفید و سبز